Showing posts with label message from Takhassus in Dawa for youth. Show all posts
Showing posts with label message from Takhassus in Dawa for youth. Show all posts

Sunday, May 9, 2010

جاگ اے مسلمان نوجوان

ش
بسم اللہ الرحمن الرحیم ط
جوانوں کو مری آہ سحر دے
پھران شاھین بچوں کو بال وپر دے

خدایا!آرزو میری یہی ہے
میرا نور بصیرت عام کردے
ایک ہوںمسلم حرم کی پاسبانی کے لءے
نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر
اس وقت مسلمانان عالم جس کسم پرسی کی زندگی گزار رہے ہیں وہ محتاج بیاں نہیں ۔قوموں کی تاریخوں میں عروج وزوال کے مراحل آیا ہی کرتے ہیں ،مگرہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھ جانا زندہ قوموں کا شیوہ نہیں ہوتا۔ اور قوموں کی قسمت کا فیصلہ قوموں کے زندہ دل نوجوانوں کروایا کرتے ہیں، اگر کسی قوم کے نوجواں سو جاءیں اس کی قسمت کبھی بھی نہیں بدل سکتی ، اسی حقیقت کے پیش نظر اقبال نے اپنی شاعری میں مسلمان نوجوانوں کو جھنجھوڑا جس سے کسی درجہ میں مسلمان جاگ بھی گءے اور ہمیں ایک آزاد مسلم ملک پاکستان مل گیا مگر اب اس کی حفاظت کے لءے پھر نوجوانوںکو کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اور سب سے پہلے اپنے آپ کو تعلیمی لحا ظ سے مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔تمام مسلمان نوجوانوںسے التماس ہے کہ اپنے آپ کو تعلیمی لحاظ سے مضبوط کریں اور عملااسلام کے مطابق زندگی گذارناشروع کریں تاکہ نہ صرف یہ کہ ہم میںیہود ہنود امریکہ اور مغرب کی چالوں کوسمجھنے اور اسکامناسب جواب دینے کی صلاحیت ہو بلکہ ہم ان کو قابو کرنے کی پوزیشن میں آسکیں۔ سبق پھر پڑھ صداقت کاشجاعت کادیانت کا لیاجاءیگا کام تجھ سے دنیا کی امامت کا۔

نوراکرم تخصص فی الدعوۃ والارشاد